ابنا: صدر احمدي نژاد نے سنيچر کو ملک کے ممتاز محنت کشوں اور منتخب ليبر يونٹوں کو خراج تحسين پيش کرنے کے لئے منعقد کي گئي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ملت ايران کي ترقي و پيشرفت کا عمل بہت ہي اعلي ہے اور ايران کے عوام کا مستقبل انتہائي روشن اور تابناک ہے -صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ايران کي ترقي و پيشرفت کے راستے ميں دشمنوں کي طرف سے کھڑي کي جانےوالي مشکلات سے ايران کے عوام کے ارادے متزلزل نہيں ہوں گے کہا کہ آج ملک کے سبھي ادارے اور شعبے ايک ترقي يافتہ ايران کي تعمير کي کوششوں ميں مصروف ہيں -اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ وہ دن دور نہيں جب ايران کے عوام دنيا کي سب سے زيادہ ترقي يافتہ قوموں کي صف ميں کھڑے نظر آئيں گے.
.....
/169